ایران میں ہیپاٹائٹس بی کا خاتمہ قریب

تہران، 17 جون، ارنا – ایران میں بلڈ ٹرانسفیوژن تنظیم کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں خون کی منتقلی کے باعث ہیپاٹائٹس بی کا جلد خاتمہ کیا جائے گا.

یہ بات 'علی اکبر پور فتح اللہ' نے اتوار کے روز تہران میں 14جون کو خون کےعطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے کہی.

انہوں نے کہا کہ بلڈ ٹرانسفیوژن تنظیم کے ایک منصوبے کے تحت خون کا عطیہ دینے والے افراد، خون کی منتقلی کے ذریعے ہیپاٹائٹس بی کے پھیلاو کی روک تھام اور اس بیماری کے خاتمے کے مقصد کے لیے، ہیپاٹائٹس بی ویکسین حاصل کر رہے ہیں.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ایران میں سالانہ 2 ملین اور 500 زائد سے زائد افراد، خون کا عطیہ دینے کے لیے خون کے عطیہ مراکز میں جاتے ہیں.

خون کے عطیات دینے کا عالمی دن ہر سال 14 جون کو دنیا بھر سمیت ایران میں منایا جاتا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@