ایران میں ملکی ساختہ ریل پٹری کے استعمال کا آغاز

اصفہان، 17 جون، ارنا – عید الفطر کے موقع پر ایران کی سٹیل مل ڈوب آہن کی جانب سے پہلی بار اندرونی وسائل کے ذریعے ریلوے پٹری کو تیار کیا گیا ہے.

ایرانی صوبے اصفہان کی سٹیل مل ڈوب آہن کمپنی اعلان کردیا کہ تیار شدہ ریلوے پٹری 500 ٹن U33 ریل پر شامل ہے جو دنیا کے جدید ترین ٹیکنالوجی اور یورپی EN13674 معیار کے مطابق ہے.

فرانسیسی بیرو ورٹائس کمپنی نے ایران کی سٹیل مل ڈوب آہن کی جانب سے تیار ہونے والے ریلوے پٹری کو نگرانی کرکے مختلف ٹیسٹ کے ساتھ اس منصوبے کا جائزہ اور تصدیق کی ہے.

تفصیلات کے مطابق، صوبے اصفہان سٹیل مل ڈوب آہن کمپنی سالانہ 4 لاکھ ٹن ریل پیدا کر رہی ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے ریلوئے لائن کی تمام ضروریات کو پورا کرکے اس کی اضافی مقدار برآمد کی جائے گی.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے جدید ترین ٹیکنالوجی اور یورپی معیاروں کے مطابق ریل کی پیداواری بہت ہی مشکل کام ہے مگر موجودہ صورتحال میں ایران UIC60 اور مختلف قسم ریلوں کی پیداواری کے لئے تیار ہے.

فی الحال ایران بھر میں تقریبا 14 ہزار کلومیٹر کا ریل نیٹ ورک موجود ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@