دہشتگردوں نے افغانستان کے امن کو نشانہ بنایا ہے: ایران

تہران، 17 جون، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ نے افغانستان کے ننگرہار صوبے میں گزشتہ روز کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان کے امن اور استحکام کو نشانہ بنایا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ ' بہرام قاسمی' نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں ننگرہار کے صوبے میں گزشتہ روز کے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت اور قوم سے تعزیت اور کا اظہار کیا.

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بدخواہ عناصر اور نفرت پھیلانے والے کج فکر افراد، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے قیام کو اپنے مفاد کے خلاف جانتے ہیں اور وہ ان دہشتگردانہ حملوں کے ذریعہ اس ملک امن اور استحکام کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں.

قاسمی نے مزید بتایا کہ افغان قوم اورحکومت، اللہ کے فضل و کرم سے قریب مستقبل میں دہشتگردوں کو شکست دیں گی اور پھر اس ملک میں امن برقرار ہوجائے گا.

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد کے ضلع رودات میں سرکاری فورسز اور افغان گروپوں کے اجلاس میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے 20 افراد جان بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے.

یاد رہے کہ 4 جون کو افغانستان کے 2000 سے زائد مذہبی علما نے ایک فتوی جاری کردیا جس کے تحت رمضان المبارک کے مہینے میں کسی بھی حملے اور قتل حرام ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@