ایرانی خواتین قومی فٹ بال ٹیم کی کامیابی کو بھرپور طریقے سے مناتی ہیں

تہران، 16 جون، ارنا – ایرانی خواتین روس میں 2108 فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں میں مراکش کے خلاف ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کی کامیابی کو ملک کے تمام سڑکوں میں بھرپور طریقے سے مناتی ہیں.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی خواتین نے گزشتہ رات ایرانی ٹیم کی کامیابی کے بعد ملک کے سڑکوں میں قومی پرچم کو اٹھا کر مختلف انداز میں خوشی کا اظہار کیا.

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے جمعہ کے روز روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے 2018 فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں مراکشی حریف کو 0-1 گول سے شکست دے دی.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

ایران کا دوسرا میچ 20 جون کو ہسپانوی ٹیم کے خلاف ہوگا اور تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.

9393٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@