بھرپور کوششوں کیساتھ کامیاب ہوگئے: ہیڈکوچ ایرانی فٹبال ٹیم

سینٹ پیٹرزبرگ، 16 جون، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ نے فٹ بال ورلڈ کپ میں مراکش کے خلاف ایرانی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھرپور کوششوں کے ساتھ اپنا مقصد پورا کیا.

یہ بات 'کارلوس قیروز' نے گزشتہ رات صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ہم بھرپور کوششوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے اور ایرانی ٹیم کامیابی کی مستحق تھی اور ہمیں فخر ہے کہ ان کے ہیڈکوچ ہیں.

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے جمعہ کے روز روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے 2018 فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں مراکشی حریف کو 0-1 گول سے شکست دے دی۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

ایران کا دوسرا میچ 20 جون کو ہسپانوی ٹیم کے خلاف ہوگا اور تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.

9393٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@