صدر روحانی نے فٹ بال ورلڈ کپ میں مراکش کیخلاف ایران کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی

تہران، 16 جون، ارنا – صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کو روس میں 2018 فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں میں مراکش کی ٹیم کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کی.

صدر روحانی نے ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی.

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں ایران کی قومی ٹیم کو شاندار کارکردگی کے مظاہرہ کرنے پر سراہا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کی ایسی جارحانہ فتح نہ صرف قوم کی خوشی کے باعث بنتی ہے بلکہ دنیا میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و وقار کی بالادستی ہوگی.

ایرانی صدر نے کھیلاڑیوں، ٹیم کے کوچز اور عہدیداروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا.

تفصیلات کے مطابق، ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے جمعہ کے روز روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے 2018 فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں مراکشی حریف کو 0-1 گول سے شکست دے دی۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

ایران کا دوسرا میچ 20 جون کو ہسپانوی ٹیم کے خلاف ہوگا اور تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.

9393٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@