ایرانی اسپیکر کی عیدالفطر کے موقع پر اسلامی ہم منصبوں کو مبارکباد

تہران، 15 جون، ارنا - ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر ''علی لاریجانی'' نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اسلامی ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کو مبارکباد پیش کی ہے.

علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں مسلم اسپیکروں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی آمد مبارکباد دے دی.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کے باہمی اعتماد اور اتحاد کے زیر سایہ عالم اسلام کی عزت افزائی اور اسلام کے پُرامن چہرے کو مزید اُجاگر کیا جائے گا.

لاریجانی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ موجودہ دور میں عالم اسلام کو درپیش مسئل اور مشکلات کے خاتمے کے لئے اسلامی ملکوں کی پارلیمنٹ اہم کردار ادا کرسکتی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ تمام مسلم ریاستوں کے ساتھ پارلیمانی شعبے میں قریبی تعاون کے فروغ کے لئے آمادہ ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@