ایران کی اسلامک اوپن یونیورسٹی شام میں اپنی شاخ کھولے گی

دمشق، 15 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامک اوپن یونیورسٹی جلد شام میں اپنی شاخیں کھولے گی.

یہ بات اسلامک اوپن یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے امور ہائیر ایجوکیشن ''علی رضا رہائی'' نے روسی ٹیلی ویژن روسیا الیوم کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ شام کے مختلف شعبوں میں اسلامک اوپن یونیوسٹی کی شاخوں کا افتتاح کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی اور شامی صدر بشارالاسد کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد شام میں اوپن یونیورسٹی کی شاخیں کھولنے کا این او سی جاری ہوگیا.

یاد رہے کہ لبنا، افغانستان، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں ایران کی اسلامک اوپن یونیورسٹی کی شاخیں قائم ہیں اور اس کے ساتھ اوپن یونیورسٹی کے جرمنی، روس اور آذربائیجان کے ساتھ مختلف مضامین بالخصوص طبی شعبے میں مشترکہ تعاون کا سلسلہ جاری ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@