دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے: ایرانی فوجی ترجمان

تہران، 15 جنوری، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی کینیڈین پارلیمنٹ قرارداد صہیونیوں کی ایما پر لائی گئی ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دے گا.

بریگیڈیر جنرل 'ابوالفضل شکارچی' نے مزید کہا کہ اس طرح کی سازشیں ہمیشہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت کی جانب سے کی گئی ہیں اس لئے کینیڈین حکومت کو اس حوالے سے خبردار رہنا چاہیے.

انہوں نے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے اس فیصلے کے حوالے سے معافی مانگے اور جلد از جلد اس پر نظرثانی کی جائے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دوسرے ممالک کی سلامتی اور قومی اقتدار کا احترام کیا ہے اور اس حوالے سے ایران کی مخصوص پالیسی ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@