ایرانی وزیر دفاع کا اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام عید کا خصوصی پیغام

تہران، 15 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر دفاع نے اپنے خصوصی پیغامات میں اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام خصوصی پیغامات میں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے.

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے آذربایجان، عراق، تاجکستان، قازقستان، افغانستان، ترکمنستان، شام، قطر، کویت، عمان، ترکی، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے وزرائے دفاع کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں ان کو عید الفطر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے.

انہوں نے مسلم ممالک کے وزرائے دفاع کے نام پیغامات میں مسلم امہ کے مابین اتحاد اور باہمی ہم آہنگی پر زور دیا ہے.

پوری دنیا میں مسلم امہ رمضان کے مہینے کے بعد عیدالفطر کا تہوار جوش و خروش سے مناتی ہے اور اس دن مسلم ممالک میں سرکاری چھٹی ہوتی ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@