ایرانی سپریم لیڈر کی امامت میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی

تہران، 15 جون، ارنا - ایران کی ایماندار اور مومن قوم نے آج جمعہ کے روز رمضان المبارک کے مہینے روزہ داری، عبادت اور اخلاص کے شکرانے کے طور پر عید الفطر کی نماز انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کی.

اس عظیم معنوی اجتماع کا نقطہ عروج، تہران میں واقع امام خمینی (عح) مصلی گراؤنڈ اور اس کے گرد و نواح کی سڑکوں پر تہران کے عوام کی نماز عید تھی جو قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی ''سید علی خامنہ ای'' کی امامت میں ادا کی گئی.

سپریم لیڈر نے عید الفطر کی نماز کے خطبوں میں، ایرانی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی.

ایران میں نماز عید کے بڑے اجتماعات تہران سمیت اہم صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر مقامات پر ہوئے. اس موقع پر لاکھوں فرزندان اسلام بارگاہ الہی میں سربسجود ہوئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@