ایران میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت سے منائی جارہی ہے

تہران، 15 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے بعد آج بروز جمعہ ملک بھر میں عید الفطر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے.

سپریم لیڈر کے آفس نے ایران میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج بروز جمعہ 15 جون کو عید الفطر کا اعلان کیا.

بیان کے مطابق، قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کو گزشتہ رات بتاریخ 29 رمضان المبارک عید الفطر کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں لہذا جمعہ کے روز کو یکم شوال اور عید الفطر کا اعلان کیا جاتا ہے.

سپریم لیڈر آفس نے ایرانی بھائیوں او بہنوں کو عید کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عیدالفطر کی نماز ملک بھر میں قائم کی جائے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@