
تہران، 14 جون، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور دوسروں کے سر پر اپنے اندرونی قوانین کو تھوپنا بین الاقوامی قوانین اور اقوام کی خودمختاری کے خلاف ہیں.
اس موقع پر انہوں ملائیشیا میں 14ویں انتخابات کے کامیاب انعقاد اور عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے مہاتیر محمد کو ملائیشیا کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم مہاتیر محمد کے دور میں ایران اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو قابل قدر فروغ مل گا.
انہوں نے عید الفطر کی مناسبت سے ملائیشیائی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا کو اسلام کے امن پسند چہرے کو بہتر طریقے سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے.
ایرانی صدر نے کہا کہ کہ امریکہ نے عالمی قوانین کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غیرقانونی فیصلے کے تحت جوہری معاہدے سے الگ ہوگیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اب بھی جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے تعمیری تعاون کا خواہاں ہے اور ہمیں امید ہے کہ تمام ممالک قوانین کے بہتر نفاذ کے لئے تعاون اور مدد کریں گے.
ملائیشیائی وزیراعظم نے کہا کہ مختلف ممالک بالخصوص ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ملائشییا کی اہم ترجیح ہے.
انہوں نےمزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یکطرفہ اقدامات سے ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد متاثر ہوگا.
مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا، اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی امن و سلامتی کے فروغ، انسداد دہشتگردی اور انتہاپسندی کی روک تھام کے لئے تعاون پر آمادہ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
-
ایران میں 'دریاچہ قو' نامی تھیٹر کا انعقاد
تہران، 'دریاچہ قو' کا تھیٹر 'رضا صابری' کی ہدایت کاری میں 10 دن تک ایرانی دارالحکومت تہران…
-
عمان کیساتھ رقم کی منتقلی میں آسانی آئے گی: سربراہ ایرانی مرکزی بینک
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ عمان کیساتھ رقم کی منتقلی…
-
7 دسمبر 1953، ایران میں قومی یوم طلبا
تہران،7 دسمبر 1953 کو پہلوی حکومت کے ذریعے 3 ایرانی طلبا کی شہادت کی وجہ ایرانی کیلنڈر میں…
-
ایران کی 22 جامعات، گرین میٹرکس کی عالمی درجہ بندی میں شامل
تہران، ارنا- عالمی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 22 جامعات…
-
ایرانی صدر کے دورہ جاپان کی تیاریاں ہو رہی ہیں: عراقچی
تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے اس امید کا اظہار کردیا کہ رواں مہینے…
-
ایران اور عمان کا باہمی معاشی تعاون کے فروغ پر زور
تہران، ارنا- سلطنت عمان کے وزیر برائے صنعت اور تجارتی امور نے کہا ہے کہ شمال- جنوب کریڈور نہ…
-
ایرانی جوہری توانائی کی 50 نئی کامیابیوں کی رونمائی ہوگی
کرج، ارنا- ایرانی جوہری توانائی ادارے کے خصوصی مشیر نے کہا ہے ایران میں 8 اپریل 2020 کو جوہری…
-
ایرانی صوبے آذربائیجان غربی میں 'برنجہ' نامی گاؤں
مہاباد، یہ جیل اور گاؤں صوبہ آذربائیجان غربی کے شہر تکاب سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے.
-
ایرانی صوبے اصفہان میں 'منارجنبان' نامی تاریخی مقام کے مناظر
اصفہان، ارنا - یہ تاریخی مقام شہر اصفہان کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو 716 ہجری قمری میں…
-
امریکہ میں غیرقانونی گرفتار ایرانی سائنسدان کی رہائی
تہران، ارنا – ایرانی پروفیسر "مسعود سلیمانی" کو امریکہ میں ایک سال تک غیرقانونی گرفتاری کے…