ایرانی سپہ سالار کی عید الفطر کے موقع پر اسلامی فوجی کمانڈروں کو مبارکباد

تہران، 13 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل 'محمد باقری' نے اسلامی ممالک کے ہم منصوبوں کے نام اپنے ایک پیغام میں عید الفطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی.

جنرل باقری نے اپنے پیغام میں پروردگار عالم سے مسلم امہ کی سربلندی اور سعادت کے لئے دعا کی.

انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر اللہ تعالی کی جانب سے مسلم امہ کے اتحاد کی عید ہے اور یہ دن تعصبات، تشدد اور انتہا پسندی سے روح و جسم کے خالص ہونے کی عید ہے.

ایرانی سپہ سالار نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے اسلامی ممالک کے عوام اور بالخصوص مسلح افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کا خاتمہ اور اسلامی ممالک سمیت القدس شریف میں پائیدار امن اور سلامتی کو برقرار رکھنا چاہیے.

عید الفطر کو رمضان کے اختتام پر پوری دنیا میں مسلمان اللہ تعالی کے حکم کے مطابق جوش و خروش سے مذہبی تہوار کے طور پر مناتے ہیں.

9393٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@