
تہران، 13 جون، ارنا - یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ایران کے ساتھ یورپ کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے تعاون بڑھانے پر غور کررہے ہیں جن کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کم ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور یورپ کی چھوٹی اور درمیانی کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا ہماری پہلی ترجیح ہے.
انہوں نے کہا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لئے مختلف شعبوں بالخصوص بینکاری، مالیاتی، سرمایہ کاری، نقل و حمل اور تیل کے شعبوں میں اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.
خاتون یورپی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں بینکاری اور مالیاتی شعبوں میں باہمی تعاون کی بحالی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ اس حوالے سے سیاسی سطح پر بات چیت جاری ہے. تہران اور برسلز میں ماہرین اس مسئلے پر کام کررہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے نمائندوں پر مشتمل ایک نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد عملی اقدامات کو آگے بڑھانا ہے.
فیڈریکا مغرینی نے ایران سے مطالبہ کیا وہ دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام، انسداد منی لانڈرنگ اور بینکاری نظام میں اصلاحات لانے کے لئے مزید اقدامات کرے.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر انتباہ کیا کہ جوہری معاہدے کی تبدیلی یا اس کا نعم البدل لانے کے سنگین نتائج ہوں ہوں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
-
ایران میں 'دریاچہ قو' نامی تھیٹر کا انعقاد
تہران، 'دریاچہ قو' کا تھیٹر 'رضا صابری' کی ہدایت کاری میں 10 دن تک ایرانی دارالحکومت تہران…
-
عمان کیساتھ رقم کی منتقلی میں آسانی آئے گی: سربراہ ایرانی مرکزی بینک
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ عمان کیساتھ رقم کی منتقلی…
-
7 دسمبر 1953، ایران میں قومی یوم طلبا
تہران،7 دسمبر 1953 کو پہلوی حکومت کے ذریعے 3 ایرانی طلبا کی شہادت کی وجہ ایرانی کیلنڈر میں…
-
ایران کی 22 جامعات، گرین میٹرکس کی عالمی درجہ بندی میں شامل
تہران، ارنا- عالمی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 22 جامعات…
-
ایرانی صدر کے دورہ جاپان کی تیاریاں ہو رہی ہیں: عراقچی
تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے اس امید کا اظہار کردیا کہ رواں مہینے…
-
ایران اور عمان کا باہمی معاشی تعاون کے فروغ پر زور
تہران، ارنا- سلطنت عمان کے وزیر برائے صنعت اور تجارتی امور نے کہا ہے کہ شمال- جنوب کریڈور نہ…
-
ایرانی جوہری توانائی کی 50 نئی کامیابیوں کی رونمائی ہوگی
کرج، ارنا- ایرانی جوہری توانائی ادارے کے خصوصی مشیر نے کہا ہے ایران میں 8 اپریل 2020 کو جوہری…
-
ایرانی صوبے آذربائیجان غربی میں 'برنجہ' نامی گاؤں
مہاباد، یہ جیل اور گاؤں صوبہ آذربائیجان غربی کے شہر تکاب سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے.
-
ایرانی صوبے اصفہان میں 'منارجنبان' نامی تاریخی مقام کے مناظر
اصفہان، ارنا - یہ تاریخی مقام شہر اصفہان کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو 716 ہجری قمری میں…
-
امریکہ میں غیرقانونی گرفتار ایرانی سائنسدان کی رہائی
تہران، ارنا – ایرانی پروفیسر "مسعود سلیمانی" کو امریکہ میں ایک سال تک غیرقانونی گرفتاری کے…