ایرانی علاقے بوشہر میں 1384 افغان طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں

بوشہر، 12 جون، ارنا - ایران میں بسنے والے افغان بچوں کو ابتدائی تعلیم کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں جبکہ اس وقت ملک کے جنوبی صوبے بوشہر 1384 افغان طالب علموں کی میزبانی کر رہا ہے.

صوبائی محمکہ تعلیم کے ایک سینئر عہدیدار غلام رضا دانش فر نے کہا ہے کہ رواں سال 11800 بچوں نے خواندگی کی کلاسوں میں شرکت کی.

انہوں نے کہا کہ صوبہ بوشہر میں دو تعلیمی مرکز ایسے بھی بنائ گئے ہیں جو کہ صرف غیر ملکی طالب علموں کو تعلیم دیتے ہیں.

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال صرف 250 سے 300 تک افغان بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی شہریوں کی ترقی کے ادارے کے تعاون سے چار سال کا پروگرام متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ملک میں موجود تمام افغان بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@