ایران، امریکی پابندیوں کا مقابلہ مزاحمتی اقتصاد پالیسی سے کرے گا

تہران، 12 جون، ارنا - ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ مزاحمتی اقتصاد پالیسی سے کرے گا.

یہ بات محمد باقر نوبخت' جو اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور نگرانی کے نائب صدر ہیں نے مزاحمتی اقتصاد کمانڈ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں 200 جاری منصوبوں پر امریکی پابندیوں کا مزاحمتی اقتصاد پالیسی کے ذریعے مقابلہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران پر کئی پابندیاں عائد کر دی ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@