شام سے ایران کے انخلا سے دہشتگردوں کا فائدہ ہوگا: روسی سفیر

بیروت، 12 جون، ارنا - لبنان میں تعینات روس کے سفیر نے کہا ہے کہ شام سے ایرانی اہلکاروں کے انخلا ناممکن ہے کیونکہ اس کا فائدہ دہشتگردوں کو ہوگا.

یہ بات 'الیگزینڈر زاسپکین' نے لبنانی ریڈیو النور کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں دہشتگردوں پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا لہذا وہاں سے حزب اللہ اور ایران کے انخلاء سے دہشتگرد عناصر کو فائدہ پہنچے گا.

روسی سفیر امریکی فوجیوں کی موجودگی کو شام کی خراب صورتحال کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں بحران کے حل نزدیک ہونے کی صورت میں امریکی موجودگی بلاجواز ہوگی لہذا انھیں شام چھوڑنا ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@