شمالی کوریا کی طرح روحانی اور ٹرمپ کی ملاقات کا امکان نہیں

تہران، 12 جون، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر روحانی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سنگاپور میں امریکی اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والی نشست کی طرح ممکن نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے.

یہ بات 'حسین نقوی حسینی' نے منگل کے روز ایک روسی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پر ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کئے اور جوہری معاہدے سے نکل گیا.
نقوی حسینی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی جوہری معاہدے میں اپنے تمام وعدوں کے مطابق عمل کیا اور شمالی کوریا امریکی حکام کے بیانات کے حوالے سے ہوشیار رہیں کیونکہ وہ ناقابل بھروسہ ہیں اور جوہری معاہدے سے ان کی عیلحدگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے.
تفصیلات کے مطابق، امریکی اور شمالی کوریا کے صدور نے 12 جون سنگاپور میں ملاقات کرتے ہوئے کوریا میں جوہری سرگرمیوں کے خاتمے، اس میں سلامتی کو برقرار رکھنے، امریکہ اور کوریا کے درمیان تعلقات کو معمول بنانے پر تبادلہ خیال کئے.
9393٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@