ریڈ کراس کیساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر آمادہ ہیں: ایران

تہران، 12 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ساتھ خطے میں انسانی بحرانوں کے خاتمے مکمل آمادہ ہے.

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور 'حسین جابری انصاری' نے تہران میں ریڈ کراس کی ڈائریکٹر کوآرڈنیشن برائے مشرق وسطی 'والیری پیٹ پیئر' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس ملاقات میں فریقین نے علاقائی صورتحال بالخصوص شام و یمن میں انسانی بحرانوں کے حل کے حوالے سے ایران اور ریڈ کراس کمیٹی کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا.
حسین جابری انصاری نے کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ اور شامی جنگ میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک انسانی بحران ہے جس کا حل اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ترجیح ہے.
سنیئر ایرانی سفارتکار نے جنگ کے نتیجے میں یمن کی تباہ کن انسانی صورتحال اور اس ملک میں سعودی عرب اور ان کے اتحادی کی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران خطے میں موجودہ انسانی تباہیوں کی کمی کیلیے بین الاقوامی ریڈ کراس کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر مکمل تیار ہے۔
ریڈ کراس کی ڈائریکٹر کوآرڈنیشن نے یمن اور شام کے بحران کے خاتمے کے لیے ایران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@