ایرانی عدالت نے داعش کے 8 دہشتگردوں کو سزائے موت سنادی

تہران، 11 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی عدلیہ نے گزشتہ سال تہران میں سفاکانہ کاروائی میں ملوث داعش کے 8 دہشتگردوں کی سزائے موت کے احکامات کی توثیق کردی.

یہ بات ایرانی سپریم کورٹ کے معاون 'غلام رضا انصاری' نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ سزا پانے والے دہشتگردوں نے اس سے پہلے نچلی عدالت کے احکامات پر نظرثانی کے لئے اپیلیں دائر کیں تھیں جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا.

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں داعش سے وابستہ 8 دہشتگردوں نے ایرانی پارلیمنٹ اور بانی انقلاب کے روضے پر دھاوا بول دیا اور ان حملوں میں 17 افراد شہید ہوگئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@