شنگھائی اجلاس میں ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیا گیا: ظریف

چھینگ تاؤ، 11 جون، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں چین اور روس سمیت یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیا گیا.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے چینی شہر چھینگ تاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 18ویں سربراہی اجلاس کے اختتام کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی اجلاس میں بتایا گیا کہ جوہری معاہدے کو عالمی حمایت حاصل ہے کہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کے اقتصادی ثمرات ملنے چاہئیں.

ظریف نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنی تازہ پالیسی پر روشنی ڈالی اور کہا گیا کہ یہ معاہدہ ایک عالمی سمجھوتہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی اس اجلاس کے موقع پر اپنے چینی اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہوں ںے جوہری معاہدے پر اہم مذاکرات کئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@