ایران اور چین کا 4 تعاون کے معاہدے پر دستخط

بیجنگ، 11 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ اسلامی اور چین نے باہمی تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کئے.

تفصیلات کے مطابق ایرانی اور چینی صدور کی موجودگی میں ان 4 معاہدوں پر دستخط کئے گئے.

ان سمجھوتوں کے تحت ایران اور چین شاہراہ ریشم کی بحالی، ایک بیلٹ ایک سڑک منصوبہ، مشترکہ سائنسی تحقیقات، اسٹاک مارکیٹیں، نفسیاتی دوائیں اور منشیات کی غیر قانونی پیداوار اور اس کی اسمگنگ کی روک تھام کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے.
صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم(SCO) کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعہ کے روز چین کے شہر 'چھینگ تاؤ' پہنچ گئے.
شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس 9 اور 10 جون کو چین کے ساحلی شہر چھینگ تاؤ میں منعقد ہوگا جس میں اس تنظیم کے 8 مستقل اراکین اور چار مبصر رکن ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے حکام شریک ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@