افغان صدر نے افغانستان میں سیکورٹی کے حالات بہتر بنانے میں ایران کے کردار کی تعریف

بیجنگ، 10 جون، ارنا - افغان صدر 'اشرف غنی' نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر افغانستان کی ترقی اور پیشرفت میں ایران کے کردار کو سراہا ہے.

اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کررہا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار نہایت اہم ہے.

انہوں نے افغانستان کی ترقی میں ایران کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ایران کی طرف سے ریلوے لائن بچانے سے افغانستان میں خوشحالی اور ترقی آئے گی.

افغان صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے.

شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس 9 اور 10 جون کو چین کے ساحلی شہر چھینگ تاؤ میں منعقد ہوا جس میں اس تنظیم کے 8 مستقل اراکین اور چار مبصر رکن ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے حکام شریک تھے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے فعال کردار ادا کر رہا ہے.

تنظیم کے رکن ممالک نے متفقہ طور پر عالمی قوتوں کے ساتھ ایران کے حتمی جوہری معاہدے کے بعد تہران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں دائمی رکنیت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@