ایرانی صدر کی اپنے منگولیا کے ہم منصب سے ملاقات

چھینگ تاؤ ، 10 جون، ارنا - ایرانی صدر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران منگولیا سمیت وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے.

یہ بات انہوں نے چین کے شہر چھینگ تاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 18ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے منگولیا کے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہون نے دونوں ممالک کے درمیان موجود سنہری مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور اولان باتور کے درمیان موجود صلاحیتوں سے بخوبی استفادہ ہونی چاہیئے.

انہوں نے کہا باہمی روابط کی توسیع دونوں ممالک کے عوام کی مفاد میں ہے.

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران منگولیا کے ساتھ روابط کے فروغ کے لئے کوئی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.

اس سے پہلے ایرانی صدر حسن روحانی نے شنگہائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان روس اور افغانستان کے صدر سے بھی ملاقات کی ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@