ایران کے شمال مغربی بارڈر پر دہشت گرد گروہ کو پکڑ لیا گیا

تہران، 10 جون، ارنا - ایران کے شمال مغربی سرحدی علاقے اوشنوہ میں سپاہ پاسداران فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گروہ کے عناصر کو مقابلے میں ہلاک کر دیا.

سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے حمزہ ہیڈکوارٹر کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز ایران،عراق مشترکہ سرحد سے ایک دہشت گرد گروہ کو گھیرے میں لے لیا.

دہشتگردوں کا مقصد ایران میں داخل ہو کر سفاکانہ کاروائی کرنا تھا.

پاسداران انقلاب فورس نے 9 افراد پر مشتمل اس دہشت گرد گروہ کے عناصر کو ہلاک کر دیا جبکہ ان میں سے بعض زخمی ہو گئے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@