ایران کا افغانستان میں جنگ بندی کا خیر مقدم

تہران، 10 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان حکومت کی جانب سے طالبان کیساتھ عارضی جنگ بندی اور قیام امن کے فیصلے کی حمایت اور اس کا خیر مقدم کر رہا ہے.

یہ بات ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے عارضی جنگ بندی کے لیے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دستخط شدہ معاہدے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے افغان حکومت کے اس فیصلے کو افغانستان میں قیام امن و استحکام کی واپسی کے لیےسب سے بڑا مثبت قدم قرار دیا.

قاسمی نے مزید کہا کہ ایران افغانستان کےامن کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی امداد سے دریغ نہیں کرے گا.

تفصیلات کے مطابق 4 جون کو افغانستان کے 2000 سے زائد مذہبی علما نے ایک فتوی جاری کردیا جس کے تحت رمضان المبارک کے مہینے میں کسی بھی حملے اور قتل حرام ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@