ایران کے جنوب مشرقی علاقے سے 5 ٹن سے زائد منشیات پکڑی گئیں

زاہدان، 9 جون، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران پانچ ٹن اور 7 کلوگرام منشیات کو اپنے قبضے میں لیا ہے.

یہ بات صوبائی پولیس کمانڈر بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان میں جھڑپ ہوئی اور اس دوران بڑے پیمانے پر منشیات اور ایک اسلحے کی ضبطگی کے علاوہ سات کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.
قنبری نے کہا کہ اسمگلروں سے پانچ ٹن اور 7 کلوگرام منشیات جن میں 4 ٹن اور 866 کلوگرام افیون، 141 کلوگرام حشیش اور ایک اسلحے بھی برآمد کرلیا گیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@