8 جون، 2018 5:48 PM
News Code: 3633731
0 Persons
ایرانی صدر چین کے دورے پر پہنچ گئے

بیجنگ، 8 جون، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعہ کے روز چین کے شہر 'چھینگ تاؤ' پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، چھینگ تاؤ بین الاقوامی ہوائے اڈے پہنچے پر چین کے صوبائی حکام اور ایرانی سفیر نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا استقبال کیا.

ڈاکٹر روحانی شنگھائی تعاون تنظیم کے18ویں سربراہی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی کریں گے جو 9 جون سے چین کے صوبے چھینگ تاؤ میں منعقد ہوگا.

اس موقع پر ایرانی صدر اپنے چینی ہم منصب 'شی چن پنگ' سمیت تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے.

اس دورے میں صدر مملکت ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت کررہے ہیں جس میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر تیل بیژان نامدار زنگنہ، وزیر خزانہ مسعود کرباسیان اور صدارتی مشیر نہاوندیان شامل ہیں.

شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس 9 اور 10 جون کو چین کے ساحلی شہر چھینگ تاؤ میں منعقد ہوگا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے فعال ادا کر رہا ہے. اس تنظیم کے رکن ممالک نے متفقہ طور پر کہا تھا کہ عالمی قوتوں کے ساتھ ایران کے حتمی جوہری معاہدے کے بعد تہران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں دائمی رکنیت دی جائے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@