امریکہ دنیا کی جگہ پر فیصلہ کرنے کا حق نہیں رکھتا: روحانی

تہران، 8 جون، ارنا - ایران کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کا خیال ہے کہ وہ دنیا کا واحد لیڈر اور دوسرے ملکوں کی جگہ پر فیصلہ کرسکتا ہے جبکہ یہ اس کی خام خیالی ہے اور ہم اس مسئلے کو شنگھائی سربراہی اجلاس میں اٹھائیں گے.

یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعہ کے روز شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین روانہ ہونے سے پہلے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر بات کریں گے. امریکہ بلاوجہ اور غیرمنطقی طور پر عالمی معاہدوں سے نکل جاتا ہے جو نہ صرف عالمی برادری کی توہین ہے بلکہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ گروپ 5+1 کے دو رکن چین اور روس شنگھائی اجلاس میں ہوں گے جن کے ساتھ جوہری معاہدے اور امریکی اقدامات پر بات چیت ہوگی.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا ہے کہ خطے کے تمام پیچیدہ مسائل کا حل باہمی مذاکرات اور سیاسی طریقوں سے ممکن ہے تاہم آج خطے میں بعض ممالک کی جارحیت اور عدم استحکام پر مبنی اقدامات کا سامنا کررہے ہیں جبکہ یہی ممالک خطے میں علیحدگی پسندوں کی حمایت بھی کررہے ہیں.

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ وہ شنگھائی اجلاس کے موقع پر چین، روس، بھارت اور پاکستان کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ علاقے کی سیکورٹی صورتحال کی بہتری اور ایران کے اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے لئے مفید ثابت ہوگا.

عالمی یوم القدس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کا لازوال ورثہ ہے. اس دن دنیا کی حریت پسند اقوام بالخصوص ایران کے بہادر عوام سڑکوں پر نکل کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ یوم القدس کے دن تمام مسلمانوں یکصدا ہو کر دنیا کو کہیں گے کہ القدس کی آزادی اوی فلسطینی سرزمین کی غاصبوں کے ہاتھوں سے مکمل آزادی ہماری عزت اور ہمارا مشترکہ ارمان ہے جسے ہم ہرگز فراموش نہیں کرسکتے.

ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل ہرگز یہ محسوس نہیں کر پائے گا کہ وہ ایک محفوظ جگہ پر ہے اور اسے یہ جاننا ہوگا کہ وہ دوسروں کی سرزمین پر قبضہ کرکے ایک عظیم قوم کو ان کی آبائی سرزمین سے الگ نہیں کرسکتا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@