
تہران، 8 جون، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعہ کے روز تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے.
صدر روحانی شنگھائی سربراہی اجلاس کے موقع اپنے چینی ہم منصب 'شی چن پنگ' سمیت مختلف ممالک کے رہنما اور عالمی اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے.
اس دورے میں صدر مملکت ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت کررہے ہیں جس میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر تیل بیژان نامدار زنگنہ، وزیر خزانہ مسعود کرباسیان اور صدارتی مشیر نہاوندیان شامل ہیں.
شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس 9 اور 10 جون کو چین کے ساحلی شہر چھینگ تاؤ میں منعقد ہوگا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے فعال ادا کر رہا ہے. اس تنظیم کے رکن ممالک نے متفقہ طور پر کہا تھا کہ عالمی قوتوں کے ساتھ ایران کے حتمی جوہری معاہدے کے بعد تہران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں دائمی رکنیت دی جائے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
-
ایران کی 22 جامعات، گرین میٹرکس کی عالمی درجہ بندی میں شامل
تہران، ارنا- عالمی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 22 جامعات…
-
ایرانی صدر کے دورہ جاپان کی تیاریاں ہو رہی ہیں: عراقچی
تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے اس امید کا اظہار کردیا کہ رواں مہینے…
-
ایران اور عمان کا باہمی معاشی تعاون کے فروغ پر زور
تہران، ارنا- سلطنت عمان کے وزیر برائے صنعت اور تجارتی امور نے کہا ہے کہ شمال- جنوب کریڈور نہ…
-
ایرانی جوہری توانائی کی 50 نئی کامیابیوں کی رونمائی ہوگی
کرج، ارنا- ایرانی جوہری توانائی ادارے کے خصوصی مشیر نے کہا ہے ایران میں 8 اپریل 2020 کو جوہری…
-
ایرانی صوبے آذربائیجان غربی میں 'برنجہ' نامی گاؤں
مہاباد، یہ جیل اور گاؤں صوبہ آذربائیجان غربی کے شہر تکاب سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے.
-
ایرانی صوبے اصفہان میں 'منارجنبان' نامی تاریخی مقام کے مناظر
اصفہان، ارنا - یہ تاریخی مقام شہر اصفہان کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو 716 ہجری قمری میں…
-
امریکہ میں غیرقانونی گرفتار ایرانی سائنسدان کی رہائی
تہران، ارنا – ایرانی پروفیسر "مسعود سلیمانی" کو امریکہ میں ایک سال تک غیرقانونی گرفتاری کے…
-
ایران نے ایشیائی وہیل چیئر باسکٹ بال مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
تہران، ارنا – ایرانی معذور باسکٹ بال ٹیم نے ایشیائی وہیل چیئر باسکٹ مقابلوں میں جاپان کو ہرا…
-
ایران اور عالمی سیاحتی تنظیم کے تعاون کا فروغ
تہران، ارنا- عالمی سیاحتی تنظیم کے مشیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران سے تعاون کے فروغ…
-
نوجوان ایرانی لڑکی نے ایشین ریاضی مقابلوں میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا
بندرعباس، ارنا – نوجوان ایرانی لڑکی طالب علم "آتریسا سادات موسویان" نے 2019 ایشین ریاضی مقابلوں…