شنگھائی سربراہی اجلاس، ایرانی صدر کل چین جائیں گے

بیجنگ، 7 جون، ارنا - ایرانی صدر 'حسن روحانی' شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل جمعہ کے روز چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے.

یہ بات چین میں تعینات ایرانی سفیر 'علی اصغر خاجی' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا یہ دورہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک دیگر ہم منصبوں سے ملاقاتوں اور چینی صدر 'شی جین پنگ ' کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بات چیت پر مبنی تین حصوں پر مشتمل دورہ ہو گا.

ایرانی صدر اپنے چینی ہم منصب کی جانب سے استقبالیے میں بھی شرکت کریں گے اور ایران اور چین کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے.

ایرانی صدر اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے.

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چین، قازقستان، کرغیزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان، بھارت، اور پاکستان سمیت چار مبصرین ممالک افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا بھی شرکت کریں گے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@