ایرانی سینئر کمانڈر کی ملکی دفاعی صلاحیتوں میں بہتری پر زور

تہران، 7 جون، ارنا - ایرانی سینئر کمانڈر نے ملکی دفاعی صلاحیتوں اور ملک میں ہر ممکن حد تک سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

یہ بات ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے اسلامی تحریک اور ملک میں بدامنی اور پیچیدہ نظریات پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن ہمیں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تعلیمات اور ان کی ہدایات کے مطابق ڈٹ کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@