عالمی یوم القدس، واپسی ملین مارچ کے لئے مشعل راہ ہے: فلسطینی رہنما

غزہ، 7 جون، ارنا - آزادی فلسطین کی پیپلز لیبریشن فرنٹ کے سنیئر رہنما نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس، غزہ میں واپسی ملین مارچ میں شریک فلسطینیوں کے لئے مشعل راہ ہے.

یہ بات آزادی فلسطین کی پیپلز لیبریشن فرنٹ کے سیاسی آفس کے رکن 'کاید الغول' نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ فلسطینی عوام آج امریکہ اور صہیونی سازشوں کے باوجود قابض فورسز کو شکست دینے کے قریب ہیں.

انہوں نے غزہ میں قابض صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واپسی ملین مارچ کا مقصد مزاحمتی عمل کو مضبوط بنانا ہے جبکہ عالمی یوم القدس جسے امام خمینی (رح) نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو اس دن سے منسوب کیا، سے اس تحریک کو مزید تقویت ملے گی.

فلسطینی رہنما نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے آج بعض عرب حکمران فلسطین اور تحریک آزادی کے خلاف غداری کررہے ہیں. یہ حکمران ہمارے دشمنوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں مصروف ہیں.

انہوں نے کہا کہ آج عرب حکمران خطے میں ایران اور علاقائی ممالک کے خلاف امریکی اور صہیونی منصوبوں کی تکمیل میں تعاون کررہے ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@