القدس کی آزادی ایرانی قوم اور تمام مسلمانوں کا مقدس ارمان ہے: صدر روحانی

تہران، 7 جون، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے عوام سے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی ایرانی قوم اور تمام مسلمانوں کا مقدس ارمان ہے.

یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعرات کے روز عالمی یوم القدس کے حوالے سے ایرانی قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہی.

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب فلسطینی آزاد ریاست کے مالک اور القدس اس کا دارالحکومت ہوگا اور تمام مسلمان القدس میں نماز قائم کریں گے.

ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم ہر سال بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے تاریخی حکم کو لبیک کہتے ہوئے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں تاریخی شرکت کرتی ہے اس سال بھی ہماری ذہین اور بہادر قوم القدس ریلیوں میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعلان کرے گی.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینوں سے ناجائز صہیونی ریاست نے مقبوضہ فلسطین میں بربریت کی انتہا کردی ہے اور دوسری جانب بیت المقدس کی سرزمین جو عالم اسلام اور تمام مسلمانوں کے لئے ایک مقدس سرزمین کی حیثیت رکھتی ہے وہاں امریکہ نے غیرقانونی اقدام کے ذریعے اپنا سفارتخانہ قائم کردیا.

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ صہیونی حکمران نے ایرانی عوام کے خوف سے نہ صرف ایران فوبیا کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ وہ خطے میں ایرانی عوام کے مفادات کے خلاف مہم چلارہے ہیں.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی عوام ایک بار پھر عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں اپنی تاریخی شرکت کو یقنی بناتے ہوئے صہیونیوں کو بتائیں کہ ہم القدس کو فراموش نہیں کیا بلکہ اس کی آزادی ایرانی قوم اور تمام مسلمانوں کا مقدس ارمان ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@