ایران کی مغربی سرحد پر دہشتگردوں کے ہاتھوں 2 ایرانی بارڈر گارڈز کی شہادت

تہران، 6 جون، ارنا - ایران کے مغربی سرحدی علاقے 'سردشت' میں دہشتگرد عناصر کے ساتھ جھڑپ میں 2 ایرانی سرحدی محافظ شہید ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی سرحدی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان گزشتہ رات فائرنگ کا تبادلہ ہوا.

بارڈر پولیس نے 2 ایرانی بارڈر گارڈز 'یوسف پیرانہ' و 'محبوب قربانی' کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کے بعد رات کے اندھیرے سے فائدہ اٹھا کر عراقی حدود فرار ہوگئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@