ایرانی ٹیم فٹ بال ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئے

ماسکو، 6 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم فٹ بال ورلڈکپ کے مقابلوں میں شرکت کے لئے روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئی.

تفصیلات کے مطابق، ماسکو کے صوبائی وزیرکھیل اور امور نوجوان نے ایرانی ٹیم کے کھیلاڑیوں کا استقبال کیا.

ایرانی کھیلاڑی ماسکو کی ایف سی لوکوموتیف ٹیم کی جگہ پر تربیتی کیمپ میں شریک ہوں گے.

یاد رہے کہ روس میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کے لیے ٹیموں کے ڈراز مکمل ہو گئے. 14 جون کو گروپ اے کی میزبان ٹیم روس اور سعودی عرب کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا.

گروپ بی میں اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

پروگرام کے مطابق، ایرانی ٹیم 16 جون کو اپنا پہلا میچ مراکش کے خلاف کھیلے گی. دوسرا میچ 20 جون کو ہسپانوی ٹیم کے خلاف ہوگا اور تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@