ایران رواں سال 11 نئے مسافربردار جہاز وصول کرے گا

تہران، 6 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران، جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے باوجود رواں سال 11 نئے مسافربردار جہاز وصول کرے گا.

یہ بات ایرانی قومی ائیرلائن کی خاتون مینیجنگ دائریکٹر 'فرزانہ شرافبافی' نے آسٹریلیا میں بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل ایسوسی ایشن (IATA) کے 74ویں اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایران کو 8 اے ٹی آر اور تین ائیربس کے جہاز موصول ہوجائیں گے.

ایران نے لگ بھگ 200 مسافربردار ہوائی جہاز ائیر بس ، بوئینگ اور اے ٹی آر جہاز بنانے والے کمپنیوں کو آرڈر کیا ہے.

اس سے پہلے ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد امریکی حکومت نے دہمکی دی تھی کہ ایران کو موصول ہونے والی مسافربردار جہازوں کو روکے گی.

ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی کے مشیر 'عباس فخریہ کاشان ' نے کہا تھا کہ اے ٹی آر اور ایئربس کمپنی نے ایران کو ہوائی جہاز فروخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹرلینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@