ایران کی پالیسی پڑوسیوں سے تعلقات کو بڑھانے پر مبنی ہے: واعظی

باکو، 5 جون، ارنا - ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک بالخصوص یوریشیا اور قفقاز ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ہے.

یہ بات 'محمود واعظی' نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے دورے کے موقع پر آذری وزیراعظم 'نوروز محمد اوف' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور اسٹریٹجک تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور زبانی مشترکات قائم ہیں جبکہ دونوں ممالک کی قیادت کے مضبوط عزم ہم سب کے لئے بڑا سرمایہ ہے.

دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام میں خوشحالی اجائے گی.

آذربائیجان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ باکو تہران کے ساتھ روابط کی توسیع کے لئے کوئی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.

انہوں نے آذربائیجان میں ایران کی ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان، ایران کی مدد سے سالانہ دہ ہزار گاڑیاں تیار کرے گا.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@