امام خمینی کی تعلیمات انسانیت کے لئے ایک نعمت ہیں: پاکستانی مذہبی رہنما

اسلام آباد، 5 جون، ارنا - پاکستانی سینئر سیاستدان اور مذہبی رہنما نے بانی عظیم اسلامی انقلاب ایران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی(رح) کی تعلیمات پوری امت مسلمہ اور انسانیت کے لئے بڑی نعمت ہیں.

یہ بات پاکستان کی مذہبی جماعت تحریک اسلامی کے سربراہ علامہ 'سید ساجد حسین نقوی' نے اسلام آباد میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ مرحوم امام خمینی(رح) عظیم بصیرت رکھنے والے رہنما تھے اور دنیا بھر کے مسلمان معاشرے پر ان کی تعلیمات کا بہت مثبت اثرات سامنے آئے ہیں.

علامہ ساجد حسین نقوی نے اس موقع پر مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں مسلم امہ کو درپیش تمام ترمشکلات اور چیلنجز اور خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے سنگین مسائل کا حل امام خمینی(رح) کی تعلیمات اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنے سے یقینی طور پر ممکن ہے.

شیعہ علما کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا عالم اسلام امام خمینی (رح) کی تعلیمات سے بہت متاثر ہوا ہے اور انہوں نے پوری دنیا میں موجود مظلوم عوام کے لئے ایک مثال قائم کی ہے.

انہوں نے کہا کہ عصرحاضر میں مسلمانوں کو امام خمینی(رح) جیسے ایک لیڈر کی اشد ضرورت ہے مسلم امہ اس وقت اسلام مخالف قوتوں کی سازشوں سے تنگ ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@