عالمی جوہری ادارے کو ایران میں تمام ضروری مراکز پر رسائی حاصل رہی ہے: امانو

تہران، 5 جون، ارنا - بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اس ادارے کو ایران میں ان مراکز اور تنصیبات تک جن معائنہ کاری ضروری تھی، رسائی حاصل رہی ہے.

'یوکیا امانو' نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کو اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ عالمی جوہری ادارے کو ایران میں جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پوری طرح تعاون کیا اسی لئے ہمیں ایران کے کسی بھی جوہری مرکز تک جانے کے لئے کوئی مشکل کا سامنا نہیں ہوا اور ہم اس تعاون سے بھرپور اطمینان رکھتے ہیں.

جوہری توانائی کی عالمی ادارے کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان ایسے موقع پر جاری ہوا ہے کہ امریکہ نے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام عائد کرکے بین الاقوامی ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ایران کے خلاف بڑی پابندیاں لگانے کا اعلان بھی کیا ہے.

دوسری طرف یورپی یونین، روس اور چین نے امریکہ کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی پیروی پر زور دیا ہے .

اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی کہا ہے کہ جب تک ایرانی عوام کو جوہری معاہدے سے فائدہ پہنچے گا امریکہ کے بغیر بین الاقوامی برادری کے ساتھ جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہے گا.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@