ایران کیساتھ بارڈر کے حالات بہتر ہوئے ہیں: پاکستانی فوج

اسلام آباد، 5 جون، ارنا - پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مشترکہ سرحد کے حالات بہتر ہوئے ہیں.

یہ بات میجر جنرل 'آصف غفور' نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران سے ہم آہنگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران میں جنرل باجوہ کے دورے کے بعد بہتر کوارڈنیشن جاری ہے.

یاد رہے کہ پاکستانی سپہ سالار نے گزشتہ سال اسلامی جمہوریہ ایران کا اہم دورہ کیا تھا اور انہوں اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سمیت اعلی سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@