صدر علییف کا ایران آذربائیجان ریلوے لائن منصوبے کی جلد تکمیل پر زور

باکو، 4 جون، ارنا - صدر جمہوریہ آذربائیجان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ ریلوے لائن منصوبے آستارا کی جلد تکمیل پر زور دیا ہے.

یہ بات 'الہام علییف' نے پیر کے روز آذری دارالحکومت باکو کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف 'محمود واعظی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ سرحدی علاقے آستارا کو ایک دوسرے ملانے والے ریلوے لائن منصوبے کو جلد پایہ تکمیل پہنچانے کا مطالبہ کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور آذربائیجان مختلف علاقائی اور عالمی معاملات پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں.

صدر علییف نے کہا کہ آذربائیجان، ایران کے ساتھ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی توسیع کے لئے پُرعزم ہے. مشترکہ معاہدوں کے جلد نفاذ سے باہمی تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی.

انہوں نے آستارا ریلوے لائن اور شمال جنوب راہداری کی جلد تکمیل پر زور دیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@