ایران اور آذربائیجان خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں: واعظی

باکو، 4 جون، ارنا - ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان خطے میں قیام امن و استحکام کے خواہاں ہیں.

یہ بات 'محمود واعظی' نے آذری دارالحکومت 'باکو' کے سرکاری دورے پر پہنچنے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ دوہ آذربائیجان کا مقصد باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے.

واعظی نے کہا کہ ہم ایک حساس خطے میں رہ رہے ہیں، عراق اور لبنان میں گزشتہ دنوں انتخابات ہوئے، بعض ممالک میں بحران اور بدامنی کی صورتحال سامنے ہے لہذا ایران اور آذربائیجان کو چاہئے کہ ان مسائل کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لئے ایک دوسرے سے قریبی تعاون کریں.

دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایرانی اور آذری صدور کے درمیان گزشتہ پانچ سالوں میں 12 مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں جبکہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے بھی 100 بار ملاقاتیں کیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمود واعظی باکو کے دو روزہ دورے کے موقع پر آذری صدر، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@