سچا مسلمان ہرگز صیہونیوں سے بات چیت کا خواہاں نہیں: ایڈمیرل شمخانی

تہران، 03 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اعلی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل 'علی شمخانی' نےکہا ہے کہ سچے مسلمان اللہ تعالی کے حضور میں کبھی غاصب صیہونی حکومت کے ناپاک عزائم کے ساتھ گفتگو نہیں کریں گے.

مختلف ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی خبریں جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ناجائزصیہونی ریاست کے درمیان ملاقات ہورہے ہیں کے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی من گھڑت خبروں کا مقصد اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی کوششوں کو بدنام کرنا ہے.

مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور پر تشدد کاروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت اسلامی میں تکفیری ٹولوں کی شکست کے بعد اب صیہونی اور استکباری طاقتیں مزاحمتی تحریک کو کمزور کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہے.

انہوں نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کی بڑی شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دو اسلامی ریاستوں میں استحکام اور سلامتی کی بحالی سے صیہونی ناجائز ریاست کی سلامتی یقینا خطرے میں پڑگئی ہے.

ایران کی قومی اعلی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا اب شام فوج صیہونی حکومت کی کوئی بھی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@