امریکہ منافقین کا سب سے بڑا حامی ہے: ایرانی اسکالر

بیجنگ ، 03 جون، ارنا - چین میں قائم ایران کے دینی ادارہ جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی انقلاب ایران کے مخالف تنظیم منافقین کا سب سے بڑا حامی ہے.

ارنا کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے 'علی اکبر عطاران' نے کہا کہ منافقین نے صیہونیوں اور سامراجی طاقتوں کی مدد سے ایرانی عوام اور انقلاب کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایراس کی فوری کامیابی کے بعد منافقین نے اس عوامی اور اسلامی انقلاب کو ختم کرنے کے لئے بیرونی طاقتوں کی مدد سے بھرپور کوشش کی جو عوامی اسلامی بیداری کی وجہ سے وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے.

عطاران نے مزید کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں بھی یہ دہشت گرد اور اسلام دشمن تنظیم کی کاروائیاں نہیں رکی بلکہ سینکڑوں انقلابی شخصیات کو انقلاب ایران کے ابتدائي ایام میں ہیں شہید کئے گئے.

انہوں نے کہا منافقین نے ایران میں شکست کے بعد عراق چلے گئے اور عصر حاضر کے بدنام زمانہ صدام حسین کی حمایت میں اسلامی انقلاب کے خلاف مختلف جنگی محاذوں میں ایران مخالف لڑائیوں میں مصروف رہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 17 ہزار ایرانی عوام منافقین کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@