غاصب صہیونی ریاست کو صفحہ ہستی سے مٹانا فضائیہ کی دیرینہ خواہش ہے: ایرانی آرمی چیف

تہران، 03 جون، ارنا - ایران کے آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست کو صفحہ ہستی سے مٹانا اسلامی جمہوریہ ایران کے فضائیہ کی دیرینہ خواہش ہے.

‍خاتم الانبیاء کے فضائی ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صیہونی اور استکباری طاقتوں کے ایران کے ‍خلاف مزموم عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے.

انہوں نے کہا ہم جنگ کے لئے کبھی پہل نہیں کریں گے لیکن ہمارے جوان ایمانی اور جہادی جذنے سے سرشار ہوکر دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لئے ہر لمحہ تیار ہیں.

ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا ہمارے جوان سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم کے انتظار میں ہیں تا کہ دشمن کی کوئی بھی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@