دنیا کو آج اخلاقی تعلیمات کی زیادہ ضرورت ہے: روحانی

تہران، 03 جون، ارنا - ایرانی صدر حسن روحانی نے پارسی مذہب کے اخلاقی اقدار پر مبنی تعلیمات کو عام کرنے پر زور دیا.

یہ بات ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے پارسی برادری کی 11ویں ورلڈ کانگریس کے اجلاس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہی.

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پارسی برادری کے ورلڈ کانگریس اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیشکی.

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ پارسی مذہب اور اس کے رہنما زرتشت کے پیروکار اج دنیا بھر میں امن اور بہائی چارے کی ترویج کے لئے پرعزم ہیں.

انہوں نے مزید کہا آج کے دور میں زرتشت کے اخلاقی تعلیمات یعنی گفتار نیک ، پندار نیک اور کردار نیک کو عام کرنے کی ضرورت ہے.

ایرانی صدر نے کہا امید کرتے ہیں زرتشت برادری اخلاق پر مبنی اچھے پیغام کو پوری دنیا تک پہیلائیں گے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@