ایران اور پاکستان کا پارلیمانی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد، 03 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے دوطرفہ روابط خاص طور پر پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لئے اتفاق کیا ہے.

پاکستان کی سینیٹ اسمبلی کے نئے اسپیکر 'محمد صادق سنجرانی' سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی ہنردوست ' نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان موجود سنہری مواقعوں سے استفادہ کرنے پر زور دیا.

پاکستانی کی سینیٹ کے سربراہ نے بین الاقوامی معاملات میں ایران اور پاکستان کے درمیان ہماہنگی اور تعاون پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے توسیع کے لئے اپنے عزم اور آمادگی کا اظہار کیا.

ملاقات میں فریقین نے دفاعی اقتصادی سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مختلف پہلوؤں کا جایزہ لیا.

پاکستان کے سینٹ کے سربراہ اور ایرانی سفیر نے دونوں ہمسایہ ممالک کی باہمی روابط کے توسیع کے لئے پارلیمانی مواقع سے استفادہ پر زور دیا.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@