فلسطینی نرس کی شہادت جابر صہیونیوں کی بڑی ذلت کا باعث ہے: ظریف

تہران، 3 جون، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ پٹی میں خاتون فلسطینی نرس کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ اقدام ناجائز صہیونیوں کی بڑی ذلت کا باعث ہے.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے اتوار کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جابر صہیونیوں کے حق میں امریکی مسودہ قرارداد کو ویٹو کرنا اور غزہ میں خاتون فلسطینی نرس کی شہادت کو ناجائز صہیونی ریاست کی مزید ذلت کی علامت قرار دے دیا.

ظریف نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ناجائز صیہونی ریاست ایرانی عوام کو نا معقول پیغام بھیجتی ہے اور دوسری جانب صہیونیوں کے حمایتی امریکی حکام جو غزہ میں پرامن مظاہرین پر صہیونی فورس کی پرتشدد کاروائی کی حمایت میں قرارداد پاس کرواتے ہیں، صیہونی فورسز نے زخمیوں کو امداد فراہم کرنے والی خاتون فلسطینی نرس کو شہید کردیا اور یہ ذلت سے بڑھ کر بڑی ذلت ہے.

تفصیلات کے مطابق، ناجائز صہیونی ریاست کی فورسز نے جمعہ کے روز عظیم واپسی مارچ کے دوران ایک خاتون فلسطینی نرس 'رزان اشرف النجار' کو شہید کردیا.

تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی رپورٹ کے مطابق، مئی مہینے کے دوران غزہ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے فلسطینی مظاہروں میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے 84 فلسطینی شہید اور 6700 زخمی ہو گئے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@